جدہ۔۔۔۔جدہ میں پل کے اوپر سے گاڑی الٹنے پر 2افراد زخمی ہوگئے ، انہیں ہلال احمرکی ٹیم نے مشرقی جدہ کے ایک اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرادیا۔ یہ واقعہ مکہ مکرمہ جانیوالے النخلہ جمالیاتی مجسمہ سے 10کلومیٹر جنوب میں پیش آیا۔محکمہ ٹریفک نے مقامی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک ضوابط کی پابندی کریں، خصوصاً حفاظتی بیلٹ باندھنے میں لاپروائی سے کام نہ لیں۔