Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر بلوچستان پر حملے کا منصوبہ ناکام

کوئٹہ ..گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر قلعہ عبداللہ میںحملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے گلستان کے علاقے سے2 دہشت گردوں حامد بشیر اور منور کو گرفتار کرلیا ۔ دہشت گروں کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ان کے سہولت کار بھی پکڑے گئے۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ دہشت گرد حملے کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا تھا۔ اس میں وہی گروپ ملوث ہے جس نے پنجاب میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چرچ پر حملہ کرنے والوں کو بھی پکڑیںگے۔ مرنے والے دہشت گردوں کی نادرا کے ڈیٹا بیس سے شناخت نہیں ہوئی۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ حملہ آور غیر ملکی تھے۔

شیئر: