Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'عیارے' کریئرکی بہترین فلم ہے، منوج باجپئی

منوج باجپئی کا کہنا ہے کہ فلم ' عیارے' میرے کرئیر کی بہترین فلم ہے۔فلم کے ٹریلر کی تقریب کے دوران منوج باجپئی نے میڈیا سے گفتگو میں فلم کے ہدایتکار نیرج پانڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میںشوٹنگ کے دوران بیمار ہوگیا تھا مگر ہدایتکار نے میری ہمت بندھائے رکھی ۔ہم نے فلم کو ہندوستان کے مختلف مقامات پر شوٹ کیاجو کافی چیلنجنگ رہا۔ مجھے اس فلم میں کام کرنے پر فخر ہے ۔ ' عیارے' میں منوج باجپئی اداکار سدھارتھ ملہوترا کےساتھ ہندوستانی فوجی افسر کا کردار نبھارہے ہیں حال ہی میں فلم کا ٹریلر منظرعام پر آیاہے۔ فلم اگلے ماہ 26 جنوری کو ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: