Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ خان رومانوی اداکارہیں،کرینہ کپور

بالی وڈ کے کنگ خان نے اپنے کریئرمیں مختلف قسم کے کردارادا کئے اورخوب پذیرائی بھی حاصل کی لیکن ان کے مداحوں نے ان کے رومانوی کرداروں کو سب سے زیادہ پسند کیا اورشاید یہی وجہ ہے کہ انہیں بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپورکی جانب سے بھی سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار دیا گیا ۔ کرینہ کپور اورشاہ رخ خان ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے بارے میں سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ آپ دنیا کے کسی کونے میں بھی جائیں اور وہاں کوئی ہندوستان کا نام لے تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں اداکارشاہ رخ خان ہی آئیں گے۔کرینہ کپورنے کہا کہ شا ہ رخ خان کی ایمانداری، لوگوں سے محبت کے جذبے اورخوش مزاجی نے انہیں اپنے مداحوں کے بہت قریب کیا۔ یہ عادتیں اورہنرکسی اوراداکار کے پاس نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بذات خود شاہ رخ سے باتیں کرنا پسندہے کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔
 

شیئر: