Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صلاحیتوں کے بل پر منازل طے کیں، مومل شیخ

 اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ والد کی شہرت کو کامیابی کی سیڑھی نہیں بنایا۔ اپنی صلاحیتوں کے بل پر کریئر کی منازل طے کیں۔ اگر کسی اچھے اسکرپٹ کی آفر ہوئی تو فلم کروں گی۔مومل شیخ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی وڈ بلاشبہ بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں کے فلم میکر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کی صلاحیتوں کے معترف ہیں مگر چند انتہا پسند عناصر کو انکی شہرت اور کامیابیاں ہضم نہیں ہوتیں۔وہ موقع ملتے ہی زہر اگلنا شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے والد جاوید شیخ شوبز کی معروف شخصیت ہیں ۔ان کی صاحبزادی ہونے کے باعث کافی سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا پڑتا ہے۔ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی نروس ہوتی ہوں مگر سیٹ پر ان کا رویہ ایک پروفیشنل اداکار کی طرح ہی ہوتا ہے۔مومل شیخ نے کہا کہ بالی وڈ کی طرح ہمارے ہاں بھی بہترین کام ہورہا ہے۔
 

شیئر: