Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کا یورپی ملکوں سے امریکی ایٹمی ہتھیار ہٹانے کا مطالبہ

ماسکو۔۔۔ روس کی وزارت خارجہ کے ہتھیاروں کے کنٹرول اور پھیلاؤ پر پابندی کے ادارے کے سربراہ میخائیل اولیانوف نے یورپی ملکوں سے امریکی ایٹمی ہتھیار ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔ میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ سوویت یونین کے زوال کے بعد ماسکو نے اپنے تمام ایٹمی ہتھیارروس منتقل کر دیئے ہیں جبکہ امریکہ نے نہ صرف یورپی ملکوں میں اپنے ایٹمی ہتھیار باقی رکھے ہوئے ہے  بلکہ انھیں اپ گریڈ بھی کر رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام  علاقے میں کشیدگی کا باعث بنے گا۔ میخائیل اولیانوف نے کہا کہ نیٹو کے رکن ملکوں میں امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کا وجود جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی شق کے منافی ہے۔ واضح رہے کہ مختلف یورپی ملکوں میں امریکہ کے تقریبا 200 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔
 
 

شیئر: