Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ، بہترین کارکردگی میں سرفہرست

’بہترین کارکردگی میں دوسرے نمبر پرجدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے فروری میں بہترین کاکردگی پیش کرتے ہوئے ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی فہرست میں اول پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بہترین کارکردگی میں دوسرے نمبر پرجدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا ہے۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے  فروری 2025 کے میں سعودی عرب کے بین الاقوامی اور مقامی ہوائی اڈوں کی کارکردگی پر مبنی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں 11 بنیادی معیارات کے مطابق کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
اس اقدام کا مقصد مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا، ان کا معیار بلند کرنا اور سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر سفری تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
وہ بین الاقوامی ہوائی اڈے جہاں سالانہ مسافروں کی تعداد 5 سے 15 ملین کے درمیان ہوتی ہے، اس زمرے میں دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

شیئر: