Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں فضائی ایمبولینس کی لینڈنگ کا تجربہ

سعودی ہلال احمر نے ہنگامی حالات میں مسجد الحرام میں فضائی ایمبولینس کی لینڈنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام کے تیسرے توسیعی حصے میں ہیلی پیڈ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک میں مسجد الحرام کا تیسرا توسیعی حصہ زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ہلال احمر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تجربے کا مقصد انتہائی بھیڑ اور ازدحام کے وقت مریض کو کم سے کم وقت میں طبی امداد فراہم کرنا اور فضائی ایمبولینس کے ذریعہ اسے قریبی ہسپتال منتقل کرنا ہے‘۔
 

شیئر: