ایلگزہ کورٹ شوز ، فیشن ٹرینڈ کا حصہ
جمعرات 21 دسمبر 2017 3:00
جوتے انسان کی شخصیت ، پسند اور معیار کو ظاہر کرتے ہیں . یہ فیشن کا اہم حصہ ہیں اور فیشن شوز میں آئے روز نت نئے جوتوں کے ڈیزائن متعارف کروائے جاتے ہیں . جوتوں کے ٹرینڈز کی بات کی جائے تو فلیٹ ، پمپس ، ہیل اور اور بوٹ مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہیں جنہیں مختلف مواقع پر جدید ملبوسات کے ساتھ پہنا جاتا ہے .
جب خوبصورتی آپ کی اولین ترجیح ہو تو ایلگزہ کورٹ شوز سب سے بہترین آپشن ہے . یہ آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے خاص رنگوں کے باعث اہمیت کا حامل ہے . نیوی ، بلیک اور میٹیلک رنگوں میں یہ ویلوٹ جیسا نرم اور خوبصورت تاثر دیتا ہے . اسے جدید ملبوسات کے ساتھ باآسانی پہنا جا سکتا ہے . یہ آپ کے حسن اور نزاکت کو بڑھا دیتا ہے .