Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کی نئی انتظامیہ کا اعلی سطح کا وفد پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گیا

نئی انتظامیہ کے وزیرخارجہ کے طور پر ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
شام کی نئی انتظامیہ کے وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی بدھ کی رات اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
الاخباریہ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبد الکریم الخریجی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
یہ شام کی نئی انتظامیہ کے وزیرخارجہ کے طور پر ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ شامی وفد میں وزیر دفاع مرھب ابو قصرہ اور انٹیلی جنس چیف انس خطاب شامل ہیں۔
 اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ شامی وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی نے دورے کےلیے اپنے سعودی ہم منصب کی دعوت قبول کی ہے انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں اس دورے کی تصدیق کی تھی۔
شام کی نیوز ایجنسی سانا کے مطابق اسد حسن الشیبانی کا کہنا ہے کہ ’ہم سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں سٹرٹیجک روابط قائم کرنے کے لیے پرامید ہیں۔‘
 اسد حسن الشیبانی نے سعودی عرب اور شام کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔‘
اسد حسن الشیبانی نے مزید کہا  ’اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں اس دعوت کو تعاون اور بات چیت کے فروغ کے ایک موقعے کے لیے طور پر دیکھ رہا ہوں۔‘

شیئر: