Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017کا ٹاپ فٹبال اسکور ر، ایک مشکل فیصلہ

زیورخ:اس سال کے ٹاپ اسکورر فٹبالر کے ایوارڈ کے لئے رونالڈو اور میسی کے علاوہ پولش کھلاڑی رابرٹ لیونڈوسکی بھی میدان میں ہیں اور اس وقت ان تینوں فٹبالرز کے گول کرنے کی تعداد53ہو چکی ہے جبکہ ایک دو روز میں مزید میچوں سے پوزیشن تبدیل ہو سکتی ہے۔ پیرس سینٹ جرمین کے کولمبین اسٹار ایڈنسن کیوانی ان سے صرف ایک گول پیچھے ہیں جبکہ انگلینڈ کے تیزی سے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیری کین بھی اب تک 50گول کرکے ان کے تعاقب میں ہیں۔اس سال کے اختتام سے پہلے ہیری کین کو ان سب سے آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے کیونکہ وہ اپنے حریفوں کی نسبت ایک میچ زیادہ کھیلیں گے ۔ان کھلاڑیوں کی جانب سے 2017میں کئے جانے والے گولز میں قومی ٹیم اور اپنے کلب کےلئے کئے گئے گول شامل کئے گئے ہیں۔

شیئر: