Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر عامر خان کے گھر پر کرسمس ٹری

 
لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گھر پر کرسمس ٹری لگانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عامر خان نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار 25دسمبر کی مناسبت سے اپنے گھر پر کرسمس ٹری لگایا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کردی۔ تصویر اپ لوڈ ہونے کے بعد انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کچھ افراد نے انہیں گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے دیں۔ عامر نے پوسٹ پر لکھا کہ جب سب سو رہے تھے ڈیڈی نے کرسمس ٹری لگایا، ان کی بیٹی یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔ کچھ عرصہ سے عامر خان اپنی بیوی مخدوم فریال کو طلاق اور صلح کے حوالے سے خبروں میں پیش پیش ہیں ۔ 

شیئر: