اسلام آباد ..تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حلقہ بندیوں کا عمل 90 دن میں مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سیاسی خلا کے باعث ملک میں گورننس کا نظام تتر بتر ہے۔ آئینی ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنے کا پابند ہے۔ الیکشن کمیشن کو 90دن میں مکمل کرنا چاہیئے۔ حیلے بہانوں سے انتخابی عمل میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔