Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ ،پاکستان فیڈریشن کی عدم دلچسپی

لوزین:آئندہ سال ہندمیں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کےلئے پاکستان کے میچ آفیشلز کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے امپائر حیدر رسول کو پینل میں شامل کرانے کے لئے کوئی اقدام ہی نہیں کیا جس پر انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھی پاکستانی آفیشلز کو کسی قسم کی اہمیت نہیں دی۔ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر 2018سے ہند میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کےلئے ایف آئی ایچ نے 19 ممالک کے 25 آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے لیکن ان میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیکنیکل آفیشلز کی اہمیت اور ان کی عالمی معیار کی تیاری پر توجہ نہیں دی۔ امپائر حیدر رسول گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر کئی ایونٹس میں امپائرنگ کر چکے ہیں،جن میں ایف آئی ایچ کے ایونٹس بھی شامل ہیں۔حیدر رسول ورلڈ کپ کے پینل میں شامل ہو سکتے تھے لیکن ہاکی فیڈریشن نے انہیں پینل میں شامل کرا نے کے لئے کوشش ہی نہیں کی۔

شیئر: