اسلام آباد... حکومت نے پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کو وزیرمملکت برائے خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔اسحاق ڈار کی رخصت کے باعث وزیرخزانہ کا عہدہ خالی ہے۔وزیراعظم کے پاس محکمے کا چارج ہے۔ کابینہ ڈویژن رانا محمد افضل کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔