ترکیہ کے محکمہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ’ سال 2023 کے مقابلے میں گزشتہ برس سیاحت سے آمدنی میں 8.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔‘
گزشتہ برس ترکیہ آنے والے سیاحوں نے 61.1 ارب ڈالر خرچ کیے۔
مزید پڑھیں
-
مصر میں سعودی سیاحوں نے 1.5 ارب ڈالر خرچ کیےNode ID: 883793
-
52 فیصد سعودی سیاحوں کا رخ تین ممالک کی طرفNode ID: 885017
سبق نیوز کے مطابق گزشتہ برس ترکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 52.63 ملین رہی جبکہ سال 2023 میں مختلف ممالک کے سیاحوں کی تعداد 49.2 ملین تھی۔
سب سے زیادہ روسی ریاستوں سے سیاحوں نے ترکیہ کا رخ کیا جن کی تعداد 6.7 ملین تھی دوسرا نمبرجرمنی کا رہا جہاں 6.6 ملین افراد سیاحت کے لیے ترکیہ گئے۔
برطانیہ سے 4.4 ملین جبکہ عرب ممالک سے سیاحوں کی مجموعی تعداد 4.53 ملین رہی جن میں سرفہرست عراقی سیاح رہے۔
سعودی عرب سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ کی حد عبورنہ کرسکی ۔ مملکت سے 8 لاکھ 70 ہزار سعودی گزشتہ برس ترکیہ گئے۔