طائف ۔۔۔۔ماہر موسمیات محمد الثقفی نے واضح کیا ہے کہ آج جمعہ سے موسم سرما شروع ہوگیا۔ 89دن تک جاری رہے گا۔دسمبر کے 10دن ،جنوری اور فروری کا پورا مہینہ اور مارچ کے 20دن موسم سرما میں شامل ہونگے۔ 20مارچ 2018کو موسم سرما رخصت ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ نزلہ ، زکام ، انفلوئنزا جیسے امراض اس موسم کی خاص پہچان ہیں۔ احتیاطی تدابیر سے کام لیا جائے۔