Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوارڈ شوز میں عدم شرکت، کنگنا نے راز فاش کردیا

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم فیئر سمیت دیگر ایوارڈ تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ کنگنا رناوت اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ متنازعہ بیانات کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں جبکہ وہ متعدد ایوارڈز اپنے نام بھی کرچکی ہیں لیکن وہ بھی بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی طرح ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے ایوارڈ شوز میں عدم شرکت کا راز فاش کردیا۔ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ آرگنائزرز کے رویے کی وجہ سے ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلم’ ’لائف ان میٹرو“ میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملنا تھا لیکن میںٹریفک جام کے باعث 10 سے 15 منٹ دیر سے پہنچی تو وہ ایوارڈ سوہا علی خان کو فلم’ ’رنگ دے بسنتی“ پر دے دیا گیا۔ وہ لمحہ میرے لئے حیران کن تھا۔
 

شیئر: