برمنگھم 2022ءکامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گا
برمنگھم : انگلینڈ کا مشہور شہر برمنگھم 2022ءمیں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گا۔ ابتدائی طور پر گیمز کی میزبانی ڈربن کو دی گئی تھی تاہم جنوبی افریقن شہر نے رواں برس کے شروع میں مالی بحران کے باعث میزبانی سے دستبرداری اختیار کرلی۔ ڈربن کی دستبرداری کے بعد برمنگھم سمیت ملائیشیا اور کینیڈا نے میگا گیمز کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کرائی تھیں تاہم کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن (سی جی ایف) نے اجلاس میں باضابطہ طور پر برمنگھم کو میگا گیمز کی میزبانی دینے کا اعلان کیا۔