Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارہ گھوٹالہ کیس: لالویادو مجرم قرار، جیل بھیج دیا گیا

رانچی۔۔۔۔۔بہار کے سب سے مشہور چارہ اسکینڈ ل سے متعلق 3مقدمات میں  رانچی کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو کے علاوہ
سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ مشرا ، ودیا ساگر نساد، آر کے رانا، جگدیش شرمااوردھرو بھگت ، سمیت 22افراد کے خلاف فردجرم عائد کردی۔فیصلہ سنائے جانے سے قبل لالو نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سی بی آئی مجھے جیل بھجوانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جیل جانے سے ڈر نہیں لگتا ، مجھے انصاف پر یقین ہے جو مجھے ضرور ملے گا۔یاد رہے کہ 1996ء میں 900کروڑ روپے کاچارہ گھوٹالہ مقدمہ قائم ہوا تھا ۔
  • لالو یادو کو 3جنوری تک جیل میں رہنا ہوگا۔
  • 3جنوری کو سزا پر سماعت ہوگی۔
  • لالو عدالت میں نام بلانے پر حاضر ہوئے
  • لالو کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔
  •  عدالت کے باہر لالو کے حامیوں کی بھیڑ

چارہ گھوٹالہ کیا ہے؟

 جانوروں کا چارا، دوائیں اور مویشی سے متعلق دیگراشیاء میں خورد برد کرنے کا نام چارہ گھوٹالہ ہے۔ اس مد میں 900کروڑ روپے کے گھپلے کئے گئے۔ اس کیس میں 38افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا جن میں سے 11کی موت واقع ہوگئی جبکہ 3اپنا گناہ قبول کرنے کے بعد سی بی آئی کے گواہ بن گئے جنہیں 2006-07میں سزا سنادی گئی تھی۔سی بی آئی افسران کے مطابق اس مقدمے میں غبن کی دفعہ 409کے تحت 10سال اور دفعہ 267کے تحت عمر قید کی بھی سزا ہوسکتی ہے۔

شیئر: