لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادونےبدشگونی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلی راستہ کاٹ دیتی ہے تو وہ رک جاتے ہیں۔ اکھلیش یادو سے صحافیوں نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نوئیڈا جارہے ہیں ، عام طور پر کوئی بھی وزیر اعلیٰ نوئیڈا جانے سے گریز کرتا ہے کیونکہ یہ بات مشہور ہے کہ جو وزیر اعلیٰ نوئیڈا جاتا ہے وہ عہدے سے ہاتھ دھوبیٹھتا ہے۔ اسکے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس قسم کی باتوں کومانتا ہوں۔ میں تو بلی کے راستے کاٹ دینے پر بھی رک جاتا ہوں ۔یوگی حکومت میں ایک وزیر نے کوٹھی خریدی جس میں رہنے سے قبل رسومات کرنے کیلئے داخل ہوئے لیکن جب اس کوٹھی کے بارے میں علم ہوا کہ اس میں رہنے والا وزارت کے عہدے سے ہاتھ دھوبیٹھتا ہے تو انہوں نے فوراً کوٹھی خالی کردی۔