Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے ماں اور بھائی کو گولی ماردی

نئی دہلی۔۔۔۔ایک خاتون نے مبینہ طور پر ڈیفنس کالونی علاقے میں اپنے بھائی اور ماں کو لائسنسی پستول سے گولی مار کر زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق سنگیتاکا گھریلو معاملے پر ماں سے جھگڑا ہوگیا اور طیش میں آکر اس نے بھائی ہرسرن اور ماں گیتا کو گولی ماردی  جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئے ۔ دونوں کو اے آئی آئی ایم ایس کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے سنگیتا کو گرفتار کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

شیئر: