Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تشہیری ایس ایم ایس ارسال کرنے پر کارروائی

    ریاض - - - - -  کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن بورڈ نے خلاف ورزی پرمتعدد اداروں کو ایس ایم ایس سہولت سے محروم کردیا ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب اداروں نے موبائل صارفین کو ضوابط کے خلاف تشہیری ایس ایم ایس ارسال کئے تھے۔ جو ادارہ تشہیری ایس ایم ایس ارسال کرنے کا خواہشمند ہے اسے صارف کی منظوری سے پیغام ارسال کئے جائیں۔
 

شیئر: