Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیسی ہوگی لالو یادو کی جیل؟

رانچی۔۔۔۔۔ چارہ گھوٹالہ کیس میں قصور وار قراردیئے جانے کے بعدپولیس نے لالو یادو کو رانچی کی برسامنڈا جیل میں اپر ڈویژن سیل میں رکھا گیا ہے ،یعنی جیل میں ان کیلئے الگ کمرہ ہوگا جس میں ایک بیڈ ، مچھردانی اور ٹی وی کا بندوبست ہوگا۔ علاوہ ازیں روزانہ صبح انہیں اخبار بھی دیا جائیگا۔ جیل میں لالو یادو کو کھانا بنانے کی سہولت ہوگی، لالو چاہیں تو باہر سے بھی کھانا منگوا سکتے ہیں ۔ فی الحال انہیں قیدی نمبر الاٹ نہیں کیا گیا۔

شیئر: