جھانسی ۔۔۔۔یوپی کے جھانسی میں واقع بندیل کھنڈ یونیورسٹی میں منعقدہ مشاعرے میں شرکت کیلئے آنیوالے مشہور شاعراور عام آدمی پارٹی کے بانی کمار وشواس نے صاف الفاظ میں کہا کہ ان کی پارٹی متبادل سیاست کرنے میں ناکام ہوئی ۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وشواس نے کہا کہ گجرات کی مثال سے ثابت ہوا کہ امیدوار اور کارکنوں کو وہاں تنہا چھوڑ دیا گیا۔عام آدمی پارٹی کی قیادت گجرات گئی ہی نہیں۔ہم کانگریس پر تنقید کیا کرتے تھے کہ 4لوگ بیٹھ کر تمام فیصلے کرلیتے ہیں اور آج ہمارا بھی وہی حال ہے۔ راہول کی گجرات میں کی گئی محنت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے ہاردک اور جگنیش کے ساتھ مل کر زبردست محنت کی ، اسی لئے نوجوان ان کے ساتھ آئے۔ راہول نے عوام کے دل اور امیدیں جیت لیں۔