ون پلس کمپنی کے آنے والے اسمارٹ فون ون پلس 6 نے ایپل اور سام سنگ جیسی بڑی کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ فون فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کو ایک قدم اور آگے لے جانے جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق ون پلس 6 میں انڈر اسکرین فنگر پرنٹ سنسر شامل کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔فون کو ممکنہ طور پر مارچ کے وسط میں متعارف کروایا جائے گا اور اسی ماہ فروخت کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔ ایسا ہی ایک اور اسمارٹ فون کنزیومر الیکٹرانک شو 2018 میں بھی متعارف کیے جانے کا امکان ہے جس میں اسکرین تلے فنگر پرنٹ سنسر کو جگہ دی جائے گی تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ فون کس کمپنی کا ہوگا۔