Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی وزیراعظم کی جانب سے سعودی امدادی پروگرام کی ستائش

شاہ سمان مرکز کے ایک وفد سے شامی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
شامی وزیر اعظم انجینئرمحمد البشیر سے دمشق میں منگل کو شاہ سلمان امدادی مرکز کی رضاکار طبی ٹیم نے ملاقات کی جس کی قیادت رضاکار پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی القرنی کررہے تھے۔
عاجل نیوز کے مطابق شامی وزیراعظم سے رضاکار ٹیم کی ملاقات میں سعودی آمل رضاکار پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں فراہم کی جانے والی طبی و تعلیمی خدمات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شامی وزیر اعظم نے سعودی قیادت کی جانب سے انسانی بنیادوں پر شروع کیے جانے والے آمل پروگرام پر شکریہ ادا کیا۔
 شاہ سلمان مرکز کی رضاکار ٹیم نے شامی حکومت کی جانب سے رضاکار پروگرام کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کو سراہا اور یقین دہانی کی کہ مملکت کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امداد جاری رہے گی۔
یاد رہے شاہ سلمان مرکز کے تحت 60 ٹرکوں پر مشتمل ایک اور امدادی قافلہ شام بھیجا گیا ہے۔

شیئر: