Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدارتی انتخابات،روس میں حکمران جماعت پوٹین کی کامیابی کے لیے پرامید

    ماسکو(ایجنسیاں)روس میں حکمران یونائیٹڈ رشیا پارٹی اگلے برس مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ولادیمیر پوٹین کی ایک بار پھر زبردست کامیابی کے لیے پرامید ہے۔ روسی وزیر اعظم دیمیتری میدویدیف نے کہا کہ صدر پوٹین کو انتخابات میں فتح دلوانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔ 65 سالہ پوٹین 2000 سے اقتدار میں ہیں۔ اگر وہ کامیاب ہو جاتے ہیںتو بطور صدر یہ ان کی چوتھی مدت ہو گی۔ مبصرین کے مطابق ان انتخابات میں پوٹین کی کامیابی تقریبا یقینی ہے۔

 

شیئر: