Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 100 درہم کا نیا نوٹ، خصوصی فیچرز کیا ہیں؟

نوٹ کے فرنٹ سائٹ پر موجود تصویر ام القیوین کی فصیل کی ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے پولیمر سے بنے 100 درھم کے نئے نوٹ پیر 24 مارچ 2025 سے جاری کیے گئے ہیں جو سکیورٹی کے اعتبار سے مکمل طور پرمحفوظ ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق امارت کے نئے نوٹوں پر مرکزی بینک نے امارات کی ترقی و کامیابی کی عکاسی کی ہے جس کی وجہ سے امارات عالمی سطح پر تجارتی اور معاشی مرکز کی حیثیت حاصل کرگیا۔
100 درھم کے نئے نوٹ سرخ رنگ کے ہیں جنہیں انتہائی جدید ترین پرنٹنگ یونٹس پر تیار کیا گیا ہے جبکہ بنائی گئی تصاویر معمولی سی ابھری ہوئی ہیں۔
نوٹ کے فرنٹ سائٹ پر موجود تصویر ام القیوین کی فصیل کی ہے جو امارات کی تاریخ وثقافت کا بنیادی جز ہے جبکہ ماضی اور حال کو بھی نوٹ میں تصویری شکل میں نمایاں کیا گیا ہے۔
نوٹ کی دوسری جانب الفجیرہ کی بندرگاہ ہے جو امارات کی سب سے بڑی اور مرکزی بندرگاہ ہے۔
اس کے علاوہ فیڈریشن ریلوے لائن کی تصویر ہے جو ریاستوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی علامت ہے۔
نئے نوٹوں کی جعل سازی کو ناممکن بنانے کےلیے انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے۔
 نئے نوٹوں کو ریاست کی سطح پر تمام بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں میں پہنچا دیے گئے۔ پرانے نوٹوں کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کیاجائے گا۔

 

شیئر: