Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل فائنل،دوسرا انتخاب لاہور ہو گا

 
کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل قومی مفاد کا حصہ بن چکا ہے تاہم اگر بدقسمتی سے اسٹیڈیم تیار نہ ہوا تو پلان بی میں لاہور شامل ہے۔پی سی بی نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کرانے کا اعلان کر رکھاہے اور اسی سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے تاہم یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسٹیڈیم کی چھت کو مکمل طور پر ختم کر کے ازسرنو نئی چھت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ، تاحال چھت کی دوبارہ تعمیر کا سلسلہ شروع بھی نہیں ہوا جس کے سبب یہاں فائنل کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ، ساتھ ہی سیکیورٹی صورتحال پر بھی انحصار ہے۔ نجم سیٹھی نے دو ٹوک لفظوں میں واضح کیا کہ پی ایس ایل کا فائنل شہر قائد میں ہوگا اور اسٹیڈیم کی تیاری کیلئے سندھ حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ فائنل کیلئے 15فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کی تیاری کیلئے کوشاں ہیں تاہم اگر 15 مارچ تک بھی اسٹیڈیم تیار ہوگیا تو فائنل کراچی میں ہوجائے گا۔

شیئر: