Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاھلی کے کھلاڑیوں پر لاکھوں ریال جرمانے

جدہ .... سعودی عریبین فٹبال فیڈریشن نے الاھلی کلب کے کھلاڑی محمد العویس اور ایک اور کھلاڑی تیسیر الجاسر کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر10، 10لاکھ ریال جرمانے کا پابند بنادیا۔ 30دن کے اندر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ سعودی عریبین فٹبال فیڈریشن نے الاھلی کلب کو حکم دیا ہے کہ وہ 10لاکھ ریال جرمانہ ادا کرے اور 30دن کے اندر ادا کردے۔ فیڈریشن نے ان کھلاڑیوں کے ثالث ترکی الزہرانی اور الاھلی کلب کے اعزازی ممبر کو بھی 10،10لاکھ ریال جرمانہ 30دن میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ الزہرانی کو زندگی بھر فٹبال کھیلنے سے محروم کردیا گیا۔
 

شیئر: