شہری دفاع کا کہنا ہے کہ کمرشل اور دیگر عمارتوں میں فائرفائٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ نہ رکھنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق شہری دفاع نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی قانون کے تحت کمرشل اداروں، مارکیٹس اور عمارتوں میں فائر فائٹنگ سسٹم کی تنصیب اور اسے اپ ڈیٹ رکھنا ضروری ہے۔ قانون پرعمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
عدم صيانة أنظمة الوقاية والحماية من الحريق مخالفة توجب العقوبة.
#مخالفة_سلامة
#الدفاع_المدني pic.twitter.com/iWI9kbvJj7— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) April 7, 2025
شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آگ سے بچاؤ کے لیے نصب کیا جانے والا نظام حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے۔
قانون کے مطابق تجارتی اداروں، دفاتر، رہائشی ہوٹلز، ریستوران اور مارکیٹس میں آگ سے بچاؤ کے لیے خود کار سسٹم کی تنصیب کے بغیر شہری دفاع سے عمارت یا ادارے کو این او سی جاری نہیں کیا جاتا۔ سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھنا بھی ادارے کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے جس کے لیے باقاعدہ مقررہ کمپنیاں اس امر کی پابند ہوتی ہیں کہ وہ باقاعدگی سے سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فائر فائٹنگ سسٹم آپریٹ ہو جائے۔