Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایف ڈی اے کا انتباہ

ریاض ...سعودی ایف ڈی اے نے گلوٹین الرجی رکھنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیکمیٹ تجارتی مارکہ والے کون فلور استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس میں گلوٹین کی مقدارحد سے زیاد ہ پائی گئی ہے۔ سعودی ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ مذکورہ آٹا سعودی عرب میں تیار کیا جارہا ہے۔ ایک کلو گرام کے پیکٹ مختلف تاریخوں میں جاری کئے گئے ہیں۔ مذکورہ پیداوار مارکیٹ سے ہٹانے اور پیداواری عمل روکنے کیلئے تدابیر کرلی گئیں۔
 
 

شیئر: