Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمنٹ کے سیکیورٹی آلات کی دیکھ بھال کیلئے رقم جاری

    نئی دہلی۔۔۔۔۔حکومت نے پارلیمنٹ کے سیکیورٹی انتظامات کووسیع بنانے اور احاطے سے مربوط سیکیورٹی سسٹم کی دیکھ بھال کیلئے 9.21کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ایک افسر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس رقم کا استعمال پارلیمنٹ اور اس کے آس پاس لگے سیکیورٹی آلات کی دیکھ بھال پر خرچ کی جائیگی۔ اس رقم سے پارلیمنٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں ، کنٹرول سسٹم، پارلیمنٹ میں آنے جانیوالوں کے سامان کی تفتیش کے سیکیورٹی نظام، گاڑیوں کی جانچ کے آلات اور دھماکہ خیز مواد کی جانچ کیلئے استعمال میں لائے جانے والے آلات کو مزید بہتر بنایا جائیگا ۔

شیئر: