Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میں مالز اور دکانیں رات بھر کھلی رکھنے کا فیصلہ

ممبئی۔۔۔۔ممبئی میونسپل انتظامیہ نے رات بھر مالز اور دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دیدی ہے ۔ اسے نئے سا ل پر شہریوں کو دیئے جانے والا تحفہ قراردیا جارہا ہے۔ واضح ہوکہ محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس پر بی ایم سی نے عمل درآمد کرتے ہوئے  مہر ثبت کردی ہے ۔فی الحال دکانیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کا آرڈر تھا تاہم مالز اور دکان مالکان کے ایماء پر دکانیں اور مالز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مالز اور دکان مالکان کا دعویٰ ہے کہ دکانیں رات بھر کھلی رہنے سے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

شیئر: