Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان نے ایک منٹ میں140ناریل توڑے

کیرالہ۔۔۔۔یوں تو دنیا میں کرتب دکھانے کے شوقین نوجوانوں کی کمی نہیں لیکن ہند کی ریاست کیرالا کے شہر کوتایام سے تعلق رکھنے والے 32سالہ ابھیش  پی ڈومینک نامی نوجوان نے ایک منٹ میں140ناریل اپنے ہاتھوں سے ایسے توڑ ے جیسے ناریل نہیں بسکٹ ہوں۔ نوجوان نے نہ صرف اپنے اس مظاہرے سے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرالیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک منٹ میں 136ناریل توڑنے کا ریکارڈ لمکا بک میں درج تھا تاہم اس  ریکارڈ کو ابھیش نے140ناریل  توڑ کر اپنے نام کرلیا۔

شیئر: