مونگ پھلی سردیوں کی اہم سوغات
مونگ پھلی سردیوں کی ایک اہم سوغات ہے جو کھانے میں مزے دار ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھر پور میوہ ہے . مونگ پھلی وٹامن اے اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتی ہے . وٹامن اے کینسر جیسے خطرناک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ وٹامن ڈی ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے اہم ہے . مونگ پھلی اینٹی اکسیڈنٹ خصوصیات کی حامل ہے اور اس میں فولاد بھی پایا جاتا ہے جو خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے . یہ پروٹین ، فائبرز اور منرلز فراہم کرنے کا بھی اہم ذریعہ ہے . مونگ پھلی بلڈ پریشر ، کولیسٹرول لیول اور سوجن کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے البتہ جسم پر خارش ، کھانسی اور یرقان کی صورت میں مونگ پھلی کا اسستعمال ترک کر دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے .