Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی سے مسخروں کی شرارت

واشنگٹن..... اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی سے ٹیلیفون پر 2مسخروں نے شرارت کی۔ انہوں نے ان سے جنوبی چین میں خیالی چینی جزیرے کے بارے میں بات کی اور کہا کہ یوکرینی صدر وہاں لوگوں کو ہراساں کررہے ہیں۔ روس کے 2افراد ولادمیر کوزنیسٹوف اور ایلکسی اسٹولی روف نے خود کو صحافی قرار دیکر انہیںیہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ پولینڈ کے وزیراعظم میٹسوس مورا بیکی ہیں۔ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران انہوںنے ایک خیالی ملک ”بینومو جزیرے “ پر ہیلی کی رائے جاننا چاہی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ ملک ویتنام سے کوئی زیادہ دور نہیں جنوبی چین کے سمندر میں واقع ہے اور 2افراد کوزنیسٹوف اور ایلکسی نے اسے دریافت کیا تھا۔ جب ان دونوں نے ہیلی کو کہاکہ حال ہی میں اس ملک نے آزادی حاصل کی ہے اور روس وہاں ہونے والے انتخابات میں مداخلت کررہا ہے تو ہیلی نے فوری جواب دیا کہ وہ تو مداخلت کریگا ۔ نکی نے کہا کہ امریکہ کو اس ساری صورتحال کا علم ہے او روہ اسکا قریبی جائزہ لے رہا ہے کیونکہ امریکہ ایسے تمام معاملات پر گہری توجہ دیتا ہے جو جنوبی چین کے سمندر میں ہوتے ہیں۔
وڈیو دیکھنے کیلئے لنک کو کلک کریں:
https://www.youtube.com/watch?v=9RgXL7byTF0
 

شیئر: