Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپیکا گینگسٹر کا کردار ادا کریں گی

 بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی ایک ایکشن تھرلر فلم میں گینگسٹر خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ رومانٹک فلموں میں شاندار کارکردگی دکھانے والی دیپیکا خطرناک ہتھیار چلاتی نظر آئیں گی۔انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی زندگی پر بننے والی ایک اور ایکشن تھرلر فلم میں دیپیکاایک ایسی خاتون کا کردار ادا کریں گی جو انہیں قتل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔دیپیکا کے ساتھ ورسٹائل اداکار عرفان خان ایکشن میں دکھائی دیں گے۔کہا گیا ہے کہ اس فلم کا نام ’سپنا دی دی‘ رکھا جائے گا جس کا اسکرپٹ معروف صحافی ایس حسین زیدی کی تحقیقاتی کتاب ’ ممبئی کی کوئین مافیا‘ سے لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور عرفان خان کی ایک ساتھ یہ دوسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل وہ ’پیکو‘ جیسی فیملی فلم میں کام کرچکے ہیں۔
 

شیئر: