Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی فوج کی صنعاء کی جانب پیشرفت

صنعاء ....یمن کی سرکاری فوج صنعاءکے شمالی محاذ پر پیشرفت کرنے لگی۔عرب اتحادی اسکی مدد کررہے ہیں۔ حوثیوں سے صنعاءکو آزاد کرانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ اسکائی نیوز کے مطابق یمنی فوج نے ایک سے زیادہ محاذ پر پیشرفت کی ہے۔ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے حلقوں میں ناکامی کا احساس بڑھنے لگا۔ دسیوں حوثی مارے گئے۔ فیلڈ کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ یمنی افواج نے شمالی صنعاءکے ارحب ضلع کے پہلے قریہ پر کنٹرول حاصل کرلیا۔
 

شیئر: