سلمان، انیل نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا
بالی وڈ اداکار انیل کپور اور سلمان خان نے فلم ریس 3' کے سیٹ پر کیک کاٹااور ایک دوسرے کو کھلایا۔تفصیلات کے مطابق انیل اور سلمان ان دنوں فلم ' ریس 3' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔سلمان خان کی جانب سے انیل کپور کی ریس تھری' کی کاسٹ میں شمولیت کو خوش آئند قراردیاگیا۔انہوں نے اپنے سماجی رابطے کے اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ان کے آنے سے ریس تھری کی کاسٹ ہوگئی چھکاس۔ واضح رہے کہ اداکار انیل کپور 61اور سلمان خان زندگی کی 52 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔