مہیش بھٹ ،اہلیہ کیساتھ پہلی بارفلم میں
بالی وڈ فلم سازمہیش بھٹ کی نہ صرف بیٹیاں پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ بالی وڈ کی بہترین اداکاراو¿ں میں شمار ہوتی ہیں بلکہ ان کی اہلیہ سونی رازدان بھی ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر ہیں جو پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ اسکرین پر رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ 69 سالہ فلم ساز مہیش بھٹ پہلی بار کسی اور پروڈیوسر کی فلم میں اپنی 61 سالہ اہلیہ سونی کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ دونوں میاں بیوی پہلی مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ساز سنجے ناگ کی فلم ’ یوئرس ٹرولی“ میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ یہ ایک خاتون کی جدوجہد اور اس کے رومانس کی کہانی ہے جو ہندوستانی خاتون مصنفہ اینی زیدی کے ایوارڈ یافتہ ڈرامے سے لی گئی ہے جس پر 2018 میں اسٹیج تھیٹر بھی پیش کئے جائیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگاتاہم یہ کولکاتہ میں ہوگی۔ مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی کشمیری ہندو خاندان کے ہاں برطانیہ میں پیدا ہوئیں، ان کی اور مہیش بھٹ کی شادی 1986 میں ہوئی۔وہ مہیش بھٹ کی دوسری بیوی ہیں۔ بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ ان کی بیٹی ہیں۔مہیش بھٹ کی دوسری بیٹی پوجا بھٹ ان کی پہلی اہلیہ کرن سے ہیں انکا بیٹا راہول بھٹ بھی ہے ۔