Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان کے تمام ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ

نئی دہلی۔۔۔۔سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر نئے سال کی آمد پر لائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نئے سال کی آمد کی تقریبات کے موقع پر تخریب کاری کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے جبکہ ایئرپورٹ پر مسافروں اور سامان کی مکمل تلاشی کا حکم دیا گیا ہے۔ حکام سے بھی کہا گیا ہے کہ غیر ریاستی عناصر اور ایسے افراد جن کا تخریب کاری یا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے ان سے ہوشیار رہا جائے کیونکہ یہ لوگ ایسے مواقع پر ایئرپورٹس پر حملے کے منصوبے بناتے رہتے ہیں ۔

شیئر: