پٹنہ۔۔۔۔آرجے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے چارہ گھوٹالہ کیس میں جیل جانے کے بعد ہونیوالی پارٹی میٹنگ میں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے جیل چلے جانے سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ آر جے ڈی کمزور پڑگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی صدر کو سازش کے تحت چار ہ گھوٹالہ کیس میں سزا دلوا کر جیل بھجوایا گیا ہے تاکہ ان کی پارٹی کمزور ہوجائے ۔ تیجسوی نے کہا کہ جولوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ جیل جانے سے ان کے والد کا سیاسی کیریئر ختم ہوگیا ،تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ اس کا جواب بہار کے عوام ہی دینگے۔