راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو پاکستان آرڈننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کو پی او ایف کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے فیکٹری کے بعض منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ افسران اور کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کیلئے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پر کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداواری صنعت میں پی او ایف نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ملکی معیشت میں بھی نمایاں کردار ہے۔ سیکریٹری دفاعی پیداوار اور چیئرمین پی او ایف بھی اس موقع پر ہ موجود تھے۔