سعودی پروفیشنلز جلد ہی ڈینٹسٹ، فارمیسی، اکاؤنٹنگ اور ٹیکنیکل انجینیئرنگ میں ملازمت کے وسیع مواقع پائیں گے۔ حکومت وژن 2030 کے تحت سعودائزیشن کے نئے اہداف کا آغاز کر رہی ہے۔
وزارت افرادی قوت، صنعت، تجارت اور ہاؤسنگ کے حکام کے ساتھ مل کر اب 269 پروفیشنز کی لوکالائزیشن پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
انجینئرنگ کے شعبے میں سعودائزیشن سے مقامی ٹینلٹ میں اضافہ ہو گاNode ID: 877442
اس سے پہلے ریڈیو لوجی میں سعودائزیشن کی شرح 65 فیصد، میڈیکل لیبارٹریوں میں 70 فیصد، فزیو تھراپی اور نیوٹریشن کے شعبے میں سعودائزیشن کو 80 فیصد تک بڑھایا گیا ہے۔
وزارت افرادی قوت کے اعلان کے مطابق کیمونٹی فارمیسی اورمیڈیکل کمپلکس کو سعودائزیشن کی شرح 35 فیصد، ہسپتالوں میں 65 فییصد اور دیگر فارمیسی سے متعلق بزنس کو 55 فیصد کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قوانین پانچ یا اس سے زیادہ فارمیسی پروفیشنلز کو ملازمت دینے والی کمپنوں پر لاگو ہوں گے۔
سعودائزیشن کا آغاز 2011 میں کیا گیا تھا اس کا مقدصد نجی شعبے میں سعودی شہریوں کے لیے روزگار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس اقدام نے مملکت میں بے روزگاری کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو 2018 میں 12.8 فیصد سے کم ہو کر 2024 کے وسط تک 7.1 فیصد پر آ گئی ہے۔ وژن 2030 میں یہ ہدف آٹھ فیصد مقرر کیا گیا تھا۔