کراکس ۔۔۔وینزویلا کی حکومت نے ملک کے مغربی حصوں میں پٹرول کی اسمگلنگ روکنے اور اس کی قلت پر قابو پانے کیلئے اس کی فروخت کا کوٹہ مقرر کر دیا۔ نئے کوٹہ کے تحت مسافر گاڑیوں کو ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 30 اور بڑی گاڑیوں کو 35 لیٹر پٹرول فروخت کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں خام تیل کے سب سے بڑے ذخائر رکھنے والے ملک وینزویلا میں پٹرول نہایت سستا ہونے کی وجہ سے ہمسایہ ملک کولمبیا کو اسمگلنگ ایک بڑا بزنس بن چکی ہے۔