Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں پھنسے 318 پاکستانی بیروت ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ

اس پیج کو اب مزید اپڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے
اہم نکات:
  • مدارس کا ایکٹ منظور نہ ہوا تو عدالت جائیں گے: مولانا فضل الرحمان
  • بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختیارات پر چپقلش ہے: گورنر خیبر پختونخوا
  • سویلین ملٹری ٹرائل کیس: ایک عام شہری پر آرمی ایکٹ لاگو کرنا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوگی؟
  • توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور اہلیہ پر اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد
  • دس ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 924 ہلاکتیں، 21 سو زائد زخمی

شام میں پھنسے 318 پاکستانی بیروت ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ

شام میں پھنسے پاکستانیوں میں سے 318 پاکستانی شہری بیروت سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانیوں کی واپسی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے وزیراعظم روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد کرتے رہے۔
پاکستانیوں کو جمعرات کو بیروت ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر نے رخصت کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چارٹرڈ طیارہ 13 دسمبر کی درمیانی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گا۔

مدارس کا بل منظور نہ ہوا تو عدالت جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ بل پاس ہوچکا ہے اور اسے فوری طور پر منظور ہونا چاہیے۔ ہمیں عدالت بھی جانا پڑے گا تو جائیں گے۔
جمعرات کو ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’بلاوجہ مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں کہ مدارس تعلیمی ادارے ہیں اور انہیں وزارت تعلیم کے تحت ہوںا چاہیے۔ مدارس آزاد رہنا چاہتے ہیں۔ جب بھی حکومت نے مداخلت کی تو وہ مدارس نہیں رہے، وہ سکول اور کالج بن گئے۔ حکومت نے تعلیمی علوم ختم کر دیے، ہم کیسے اعتبار کریں۔ُ
’ان کا کہنا تھا کہ ’26ویں ترمیم میں یہ شامل تھا اور اب اس کی مخالفت کر رہے ہیں، جو ادارے ہمیں اپنی ان پُٹ دے رہے تھے وہ کیا جواب دیں گے۔‘

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور اہلیہ پر اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرمِ جرم عائد ہو گئی ہے۔
جمعرات کو  اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت میں سپیشل کورٹ سنڑل ون اسلام آباد نے فرم جرم عائد کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو عدالت پیش کیا گیا
اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی اور نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف ائی اے کو منتقل کر دیا تھا۔

سویلین ملٹری ٹرائل کیس: ایک عام شہری پر آرمی ایکٹ لاگو کرنا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوگی؟

بشیر چوہدری، اردو نیوز اسلام آباد
سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کے ذریعے سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے اہم آئینی نکات پر سوالات اٹھائے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا پانچ رکنی بینچ نے آرمی ایکٹ کی دفعات کو آئین کے آرٹیکل 8 (جو بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے) سے متصادم قرار دیا؟ اگر ایسا ہے تو اس کے جواز کی وضاحت کیا ہے؟
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پورا کیس آئین کے آرٹیکل 8 کے گرد گھومتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو شخص مسلح افواج کا حصہ نہیں، اس پر فوجی قوانین کا اطلاق کیسے ہو سکتا ہے؟
جسٹس مندوخیل نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص کسی سرکاری محکمے کا حصہ نہیں تو اس پر اس محکمے کے قوانین لاگو نہیں ہو سکتے۔ اسی طرح، ایک عام شہری پر آرمی ایکٹ لاگو کرنا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوگی؟

 خیبر پختونخوا میں دو وزیر اعلی کام کر رہے ہیں: گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے میں بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور دو وزیر اعلی کام کر رہے ہیں۔
جمعرات کو اُنہوں نے اُردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباسی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان خیبر پختونخوا کے اختیارات پر چپقلش چل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال اب کچھ بہتر ہے، تاہم اس میں صوبائی حکومت کا کردار نہیں ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متاثرین میں جو ٹینٹ تقسیم کیے ہیں وہ بھی انتہائی ناقص معیار کے ہیں۔
گونر خیبرپختونخوا نے وفاق میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان بات چیت جاری ہے، تمام تحفظات مذاکرات کے ذریعے دود کیے جا سکتے ہیں۔

دس ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 924 ہلاکتیں، 21 سو زائد زخمی
بشیر چوہدری۔ اردو نیوز، اسلام آباد

پاکستان میں رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران دہشت گردی کے 15 سو 66 واقعات میں 924 افراد جان سے گئے، جن میں 573 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان واقعات میں دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، جبکہ انسداد دہشت گردی کے لیے 12 ہزار 800 انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 341 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
یہ اعداد و شمار جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری جواب میں سامنے آئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے ان حملوں میں عام شہریوں کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا، جن میں 351 افراد جان سے گئے اور 768 زخمی ہوئے۔ تاہم سب سے زیادہ نقصان سکیورٹی فورسز کو پہنچا جو ان واقعات کے دوران پہلی صف میں موجود رہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق 948 واقعات خیبرپختونخوا، 582 بلوچستان، 24 سندھ، 10 پنجاب اور 2 اسلام آباد میں رونما ہوئے۔

شیئر: