ایل جی کمپنی نے اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فون ایل جی وی 30 کیلئے اینڈرائیڈ اوریو اپڈیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اینڈرائیڈ اوریو اپڈیٹ میں پکچر ان پکچر موڈ ، نوٹیفیکیشن ڈاٹس، کوئیک سیٹنگ اور آٹو فل جیسے فیچرز کو پیش کیا جائے گا۔اپڈیٹ سے فون کی بیٹری لائف ،گرافکس ،اسپیڈ ، سافٹ وئیر پرفارمنس اور یوزر انٹرفیس پرفارمنس میں بھی بہتری آئے گی۔اس کے علاوہ ایل ڈی اے سی آڈیو ٹیکنالوجی کو بھی اپڈیٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔اپڈیٹ کو سب سے پہلے جنوبی کوریا میں صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔