Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونامی کے ہلاک شدگان کی یاد منائی گئی

جکارتہ ۔۔۔ انڈونیشیامیں لوگوں نے 13 سال قبل بحرِ ہند میں آنے والی سونامی کے ہلاک شدگان کی یاد منائی ہے۔  26 دسمبر 2004ء کو سْماٹرا جزیرے کے نزدیک ایک بڑا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے سونامی لہریں جنوب مشرقی ایشیاء  سے مشرقی افریقہ تک گئی تھیں۔ اس دوران 2 لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے۔آچے صوبے میں جہاں اِس سانحے میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، تقریب میںہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں لواحقین شامل تھے جنہوں نے دعا ئیں کیں۔
 

شیئر: